المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الإيمان والتوحيد— ایمان اور توحید کے مسائل کا بیان۔
بَابُ الْقَدْرِ باب: تقدیر کا بیان۔
حدیث نمبر: 2949
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ تَعَالَى قَبَضَ قَبْضَةً ، فَقَالَ : لِلْجَنَّةِ بِرَحْمَتِي ، وَقَبَضَ قَبْضَةً ، فَقَالَ : لِلنَّارِ وَلَا أُبَالِي .
2949 \ 2 - حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ سِنَانٍ الْعَبْدِيُّ ، بِهِ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ نے (روزِ ازل اپنی مخلوق میں سے) ایک مٹھی لی اور فرمایا: یہ لوگ میری رحمت کے طفیل جنت کے لیے ہیں، اور پھر ایک (دوسری) مٹھی لی اور فرمایا: یہ لوگ دوزخ کے لیے ہیں اور مجھے (اس کی) کوئی پروا نہیں ہے۔“
امام ابو یعلیٰ نے یہ حدیث سوید بن سعید کی سند سے بیان کی ہے، اور عمرو بن محمد الناقد نے بھی اسے حکم بن سنان العبدی کے واسطے سے انہی الفاظ میں روایت کیا ہے۔