المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الإيمان والتوحيد— ایمان اور توحید کے مسائل کا بیان۔
بَابُ الخصال الَّتِي تدخل الجنة وتحقن الدم باب: جنت میں داخل کرنے اور خون محفوظ کرنے والی خصلتوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2890
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِلَالٍ أَبِي عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : مَنْ جَاءَ بِشَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ حُرِّمَ عَلَى النَّارِ .ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جو شخص (اللہ کے حضور) اس گواہی «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» یعنی ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور یقیناً محمد (ﷺ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں“ کے ساتھ حاضر ہوا، تو اسے جہنم کی آگ پر حرام کر دیا گیا ہے۔“
اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، یہ حدیث صحیح ہے۔