المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الإيمان والتوحيد— ایمان اور توحید کے مسائل کا بیان۔
بَابُ الخصال الَّتِي تدخل الجنة وتحقن الدم باب: جنت میں داخل کرنے اور خون محفوظ کرنے والی خصلتوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2887
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّيِّ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : كُنْتُ مُسْنِدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى صَدْرِي ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ خُتِمَ لَهُ بِهَا ، دَخَلَ الْجَنَّةَ .ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو اپنے سینے سے ٹیک لگا کر سہارا دیا ہوا تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں“ کہا اور اسی کلمہِ توحید پر اس کی زندگی کا خاتمہ ہوا، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“
اس حدیث کو امام احمد نے اپنی مسند (23324) میں روایت کیا ہے اور علامہ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔