المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ باب: نماز کے اندر دعا مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 288
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ [سَعِيدِ] بْنِ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [قَالَ] : " سَلُوا حَوَائِجَكُمْ إِلَى اللهِ تَعَالَى فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ " .
رِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ ، إِنْ كَانَ أَبُو رَافِعٍ هُوَ الصَّحَابِيَّ ، وَإِلَّا فَهُوَ مُرْسَلٌ ، أَوْ مُعْضَلٌ .ترجمہ
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی ضروریات اور تمام تر حاجات اللہ تعالیٰ سے نمازِ فجر کے وقت طلب کیا کرو۔“
اس روایت کے تمام راوی ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں، تاہم اس کی سند میں انقطاع پایا جاتا ہے بشرطیکہ ابورافع سے مراد صحابیِ رسول ہوں، ورنہ یہ روایت مرسل یا معضل کے درجے میں ہے۔