المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ السَّمَرِ بَعْدَ الْعِشَاءِ باب: عشاء کے بعد گفتگو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 287
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، أَنَا عُمَرُ بْنُ وَاصِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ نَامَ قَبْلَ الْعِشَاءِ فَلَا نَامَ " .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عشاء کی نماز (کی ادائیگی) سے پہلے ہی سو جائے، «فَلَا نَامَ» ”اللہ کرے اسے (راحت و سکون کی) نیند نصیب نہ ہو۔““
اس حدیث کی سند میں انقطاع ہونے کی وجہ سے یہ ضعیف ہے، کیونکہ واصل کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں، تاہم عشاء سے قبل سونے کی ممانعت اور کراہت کے حوالے سے دیگر صحیح احادیث موجود ہیں۔