المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الإيمان والتوحيد— ایمان اور توحید کے مسائل کا بیان۔
بَابُ تعريف الإسلام والإيمان باب: اسلام اور ایمان کی تعریف و حقیقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2878
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ : الْإِيمَانُ هُبُوبٌ .ترجمہ
عُبید بن عمر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ایمان (کی کیفیت) ہوا کے جھونکوں اور اس کی لہروں کی مانند ہے (جو کبھی تیز اور کبھی مدہم ہوتی ہیں)۔“
امام مسدد رحمہ اللہ نے اس اثر کو اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔