المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الإيمان والتوحيد— ایمان اور توحید کے مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ كلمة لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ باب: کلمۂ «لا إله إلا الله» کی فضیلت کا بیان۔
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْوَرْقَاءِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ قَالَ : أَحَدَ عَشَرَ ( لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ أَحَدًا صَمَدًا لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُؤًا أَحَدٌ ) كَتَبَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَهُ أَلْفَيْ أَلْفَيْ حَسَنَةٍ .
2870 \ 2 - وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ بِهِ .
2870 \ 3 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو النَّصْرِ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ بِهِ .سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے گیارہ مرتبہ یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیکَ لَهُ أَحَدًا صَمَدًا لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُؤًا أَحَدٌ» یعنی ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، وہ اکیلا اور نہایت بے نیاز ہے، ﴿لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ٭ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 3-4] نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے، اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسر یا برابری کرنے والا ہے“ تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے لیے بیس لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے۔“
امام احمد بن منیع نے اسے ابوالنضر سے، عبد بن حمید نے حسن بن موسیٰ سے اور ابو یعلیٰ نے ابوالنصر التمار سے، ان سب نے حماد بن سلمہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔