المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الإيمان والتوحيد— ایمان اور توحید کے مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ كلمة لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ باب: کلمۂ «لا إله إلا الله» کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2862
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ : قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْيَمَنَ ، فَقَالَ : إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ ، أَنْ تَعْبُدُوا اللهَ تَعَالَى ، وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ، وَأَنْ تُطِيعُونِي لَا آلُوكُمْ خَيْرًا ، وَإِنَّ الْمَصِيرَ إِلَى اللهِ تَعَالَى ، وَإِلَى الْجَنَّةِ ، وَالنَّارِ ، إِقَامَةٌ بِلَا ظَعْنٍ ، وَخُلُودٌ بِلَا مَوْتٍ .
( هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ ) .ترجمہ
سعید بن وہب ہمدانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ یمن میں ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”میں تمہاری طرف اللہ کے رسول ﷺ کا قاصد بن کر آیا ہوں (تاکہ تمہیں یہ پیغام دوں) کہ تم اللہ تعالیٰ کی بندگی کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور میری اطاعت کرو، میں تمہاری خیر خواہی اور رہنمائی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا، اور یہ کہ یقیناً (سب کا) انجام اللہ تعالیٰ ہی کی طرف ہے، اور جنت و دوزخ کی طرف ہے، جہاں ایسا قیام ہوگا جس کے بعد کوئی کوچ نہیں اور ایسی ہمیشگی ہوگی جس کے بعد کوئی موت نہیں۔“
یہ اسناد صحیح ہے۔