❮
❯
حدیث نمبر: 2856
وَبِهِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ : إِنَّ لِي جَارًا مُنَافِقًا ، يَصْنَعُ كَذَا ، وَكَذَا ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : عَنْ قَتْلِ أُولَئِكَ نُهِيتُ .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص اللہ کے رسول ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرا ایک منافق پڑوسی ہے جو اس اس طرح کے (نازیبا) کام کرتا ہے، تو آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہتا ہے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے ایسے کلمہ گو لوگوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔“
تخریج: اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند (1782) میں روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب الإيمان والتوحيد / حدیث: 2856
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مرسل
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :مرسل. »
«انفرد به المصنف من هذا الطريق»