المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ الرؤيا باب: خواب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2851
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : رُؤْيَا الْأَنْبِيَاءِ حَقٌّ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ”انبیاءِ کرام علیہم السلام کے خواب برحق (اور منجانبِ اللہ وحی) ہوتے ہیں۔“
اس اثر کو امام احمد بن منیع نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند جید ہے۔