المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ سعة رحمة اللَّهُ تَعَالَى وَالتَّرْغِيبِ فِي الرحمة باب: اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت اور رحم و کرم کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2829
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفُورِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ( ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ ) ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ تَعَالَى لَيَرْحَمُ عَبْدَهُ الْمُؤْمِنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِرَحْمَتِهِ الْعُصْفُورَ .ترجمہ
سیدنا سعید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ قیامت کے دن اپنے مومن بندے پر اس کی اس رحمت و شفقت کی بدولت خصوصی رحم فرمائے گا جو اس نے ایک چڑیا پر کی تھی۔“
اسے امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند میں راوی عبد الغفور بن عبد العزیز سخت ضعیف اور متروک ہے جس کی بنا پر یہ روایت فنی طور پر کمزور ہے۔