المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ إنصاف الرقيق وَمَا يقتنى مِنْهُ وَمَنْ الْحَيَوَانَاتِ باب: غلاموں اور مملوک جانوروں کے ساتھ انصاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 2820
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْغَنَمُ بَرَكَةٌ ، وَالْإِبِلُ عِزٌّ لِأَهْلِهَا .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بکریاں سراپا خیر و برکت ہیں اور اونٹ اپنے مالکان کے لیے باعثِ عزت و توقیر ہیں۔“
اس حدیث کو امام حارث نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں موجود راوی خلیل بن زکریا جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہے، تاہم بکریوں کے باعثِ برکت ہونے کا ذکر دیگر صحیح احادیث میں بھی وارد ہوا ہے۔