المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ الأدب فِي الجلوس والنوم باب: بیٹھنے اور سونے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2810
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَنَامَ الرَّجُلُ عَلَى بَطْنِهِ ، وَالْمَرْأَةُ مُسْتَلْقِيَةً .
مَوْقُوفٌ صَحِيحٌ .ترجمہ
ہشام بن حسان رحمہ اللہ، امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ”اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ مرد اپنے پیٹ کے بل (اوندھا ہو کر) سوئے، اور عورت چت (کمر کے بل) لیٹ کر سوئے۔“
یہ روایت موقوف صحیح ہے۔