المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْآنِيَةِ باب: برتنوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أُمِّ مُسْلِمٍ الْأَشْجَعِيَّةِ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي قُبَّةٍ فَقَالَ : " نِعْمَ الْقُبَّةُ ، إِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا مَيْتَةٌ " .ترجمہ
سیدہ ام مسلم اشجعیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ میرے ہاں تشریف لائے جب کہ میں ایک قبہ (چمڑے کے بنے ہوئے گول خیمے) میں موجود تھی، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ کتنا ہی عمدہ خیمہ ہے، بشرطیکہ اس میں کوئی مردار (یعنی کسی مردار جانور کی کھال وغیرہ) نہ ہو۔“