المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مُرَاعَاةِ الْأَوْقَاتِ بِالْمَقَادِيرِ الْمُعْتَادَةِ باب: معمول کے پیمانوں سے نماز کے اوقات کی رعایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 276
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنِي بِشْرٌ ، عَنْ زَيْنَبَ ، قَالَتْ : " كَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا تَتَّخِذُ دِيكًا لِوَقْتِ صَلَاتِهَا وَلِوَقْتِ سَحُورِهَا " .ترجمہ
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اپنی نماز کے اوقات اور سحری کے وقت کی پہچان کے لیے ایک مرغا رکھا کرتی تھیں“۔
اس روایت کو امام بخاری نے 'الادب المفرد' (حدیث: 1206) میں روایت کیا ہے اور علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔