المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مُرَاعَاةِ الْأَوْقَاتِ بِالْمَقَادِيرِ الْمُعْتَادَةِ باب: معمول کے پیمانوں سے نماز کے اوقات کی رعایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 275
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ عَبِيدَةَ الْيَزَنِيِّ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَحِبُّ الدِّيكَ الْأَبْيَضَ ، وَيَأْمُرُ بِاتِّخَاذِهِ وَيَقُولُ : " إِنَّهُ يُؤَذِّنُ لِلصَّلَاةِ ، وَيُوقِظُ النَّائِمَ ، وَيَطْرُدُ الْجِنَّ بِصِيَاحِهِ " .ترجمہ
عبیدہ یزنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سفید مرغ کو پسند فرماتے تھے اور اسے (گھروں میں) رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ارشاد فرماتے تھے: ”بے شک یہ نماز کے لیے پکارتا ہے، سونے والے کو بیدار کرتا ہے اور اپنی بانگ کے ذریعے جنات کو دور بھگا دیتا ہے۔“
اس حدیث کی سند میں احوص بن حکیم ضعیف راوی ہے اور یہ روایت مرسل ہے۔