المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ الزَّجْرِ عَنْ الكذب والظلم باب: جھوٹ اور ظلم کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2630
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَرْزَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " أَلَا إِنَّ الْكَذِبَ يُسَوِّدُ الْوَجْهَ ، وَالنَّمِيمَةُ عَذَابُ الْقَبْرِ " .ترجمہ
سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”خبردار! بلاشبہ جھوٹ چہرے کو سیاہ کر دیتا ہے، اور چغل خوری قبر کے عذاب کا موجب بنتی ہے۔“
اس کی تخریج امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں کی ہے۔