المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْمَوَاقِيتِ باب: نماز کے مقررہ اوقات کا بیان۔
حدیث نمبر: 261
[وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ أَيْضًا] : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : ( خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ ، فَلَمْ يُصَلِّ حَتَّى أَتَى سَرِفَ ، وَهِيَ تِسْعَةُ أَمْيَالٍ مِنْ مَكَّةَ ) .
فِيهِ دَلِيلٌ عَلَى امْتِدَادِ وَقْتِ الْمَغْرِبِ .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ سورج غروب ہونے کے وقت مکہ مکرمہ سے روانہ ہوئے، پس آپ ﷺ نے نماز ادا نہیں فرمائی یہاں تک کہ آپ ﷺ ”سرف“ نامی جگہ پر پہنچ گئے، اور یہ مقام مکہ مکرمہ سے نو میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس حدیث میں نمازِ مغرب کے وقت کی وسعت اور اس کے دورانیے کے دراز ہونے کی دلیل موجود ہے۔