المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ إعطاء الشاعر باب: شاعر کو (صلہ و انعام) دینے سے متعلق باب۔
حدیث نمبر: 2606
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الطَّائِفِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ نُجَيْدِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : إِنَّهُ أَعْطَى شَاعِرًا ، فَقِيلَ لَهُ : يَا أَبَا نُجَيْدٍ ، أَتُعْطِي شَاعِرًا ؟ قَالَ : " إِنِّي أَفْتَدِي عِرْضِي مِنْهُ " .ترجمہ
نجید بن عمران رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک شاعر کو کچھ مالی عطیہ دیا، تو ان سے کہا گیا: اے ابو نُجید! کیا آپ ایک شاعر کو مال دے رہے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ”بے شک میں اس کے ذریعے اپنی عزت و ناموس کا اس (کی ہجو و بدگوئی) سے فدیہ دے کر تحفظ کر رہا ہوں۔“
اس حدیث کو امام ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔