المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ بر الوالدين باب: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اور ان کے ساتھ نیکی و احسان کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2549
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ بَرَّ وَالِدَيْهِ ، طُوبَى لَهُ ، وَزَادَ اللهُ فِي عُمُرِهِ " .
زَبَّانُ ضَعِيفٌ .ترجمہ
سہل بن معاذ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اور نیکی کی، اس کے لیے «طُوبَى لَهُ» ”خوشخبری اور مبارکباد“ ہے، اور اللہ تعالیٰ اس کی عمر میں برکت و اضافہ فرما دے گا“۔
زبّان نامی راوی ضعیف ہے۔