المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ حَقٌّ المسلم عَلَى المسلم باب: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق کا بیان۔
حدیث نمبر: 2528
وَقَالَ أَحْمَدُ فِي " الزُّهْدِ " : حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : " كَانُوا يَقُولُونَ : إِنَّ الْمُسْلِمَ مِرْآةُ أَخِيهِ يُرِيهِ مِنْهُ مَا لَا يَرَى مِنْ نَفْسِهِ " .ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”وہ (صحابہ و اسلاف) یہ کہا کرتے تھے کہ یقیناً مسلمان اپنے مسلمان بھائی کا آئینہ ہے، وہ اسے اس کے وہ (احوال یا عیوب) دکھاتا ہے جو وہ خود اپنی ذات میں نہیں دیکھ پاتا۔“
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اسے اپنی کتاب الزہد میں روایت کیا ہے۔