المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ حَقٌّ المسلم عَلَى المسلم باب: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق کا بیان۔
حدیث نمبر: 2527
: أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ أَكْرَمَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ فَإِنَّمَا يُكْرِمُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ " .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کی قدر و منزلت کی اور اس کی عزت و تکریم کی، تو بلاشبہ اس نے اللہ عزوجل ہی کی تعظیم و توقیر کی ہے۔“
تخریج: اسے امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں بقیہ بن ولید اور یحییٰ بن مسلم موجود ہیں۔