المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ التَّرْهِيبِ مِنْ قطيعة الرحم باب: رشتہ داری توڑنے اور قطعِ رحمی کرنے پر وعید اور اس سے ڈرانے کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ هُوَ ابْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ قَادِمٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَالَ ، يَعْنِي الرَّبَّ : إِنَّ الرَّحِمَ شِجْنَةٌ مِنِّي ، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ " .سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ رب العزت کا فرمان ہے: «إِنَّ الرَّحِمَ شِجْنَةٌ مِنِّي» ”یقیناً رحم (رشتہ داری) میرے ساتھ پیوست ایک شاخ ہے (یعنی میری صفتِ رحمان سے نکلی ہوئی ایک جڑ ہے)“، «فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ» ”پس جس نے اس ناطے کو جوڑ کر رکھا میں بھی اسے (اپنی خاص رحمت و عنایت کے ساتھ) جوڑوں گا“، «وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ» ”اور جس نے اسے کاٹ دیا تو میں بھی اسے (اپنے فضل اور فیض سے) کاٹ دوں گا“۔“
اس روایت کی سند میں عاصم بن عبید اللہ حافظے کی کمزوری کی وجہ سے ضعیف قرار دیے گئے ہیں، البتہ اس حدیث کا بنیادی مضمون دیگر صحیح و مستند احادیث میں موجود ہونے کی وجہ سے ثابت اور معتبر ہے۔