المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ التَّرْهِيبِ مِنْ قطيعة الرحم باب: رشتہ داری توڑنے اور قطعِ رحمی کرنے پر وعید اور اس سے ڈرانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2521
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَحْيَى الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بَلُّوا أَرْحَامَكُمْ وَلَوْ بِالسَّلَامِ " .
إِسْنَادُهُ حَسَنٌ ، إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ .ترجمہ
سیدنا سوید بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کے تعلق کو (محبت و مروت سے) تر و تازہ رکھو، خواہ وہ محض سلام ہی کے ذریعے کیوں نہ ہو۔“
اس کی سند حسن ہے، البتہ یہ مرسل ہے۔