المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأطعمة والأشربة— کھانے پینے کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ آدَابِ الشرب باب: پینے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2432
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ قَالَ : بَعَثَنِي عَمِّي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْأَنْصَارِ أَتَقَاضَى رَجُلًا مِنْهُمْ فَأَتَى رَجُلٌ مِنْهُمْ بِشَرَابٍ فِي إِنَاءٍ ، فَنَفَخَ أَحَدُهُمْ فِيهِ ، فَقَالَ الْآخَرُ : لَا تَفْعَلْ فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى عَنْ ذَلِكَ .
صَحِيحٌ .ترجمہ
سماک بن حرب اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا: میرے چچا نے مجھے انصار کے پاس ایک شخص سے (قرض کا) مطالبہ کرنے کے لیے بھیجا، پس ان میں سے ایک صاحب ایک برتن میں پینے کی کوئی چیز لے کر آئے، تو وہاں موجود ایک شخص نے اس میں پھونک مار دی، اس پر دوسرے شخص نے (منع کرتے ہوئے) کہا: ”ایسا نہ کرو، کیونکہ رسول اللہ ﷺ اس (طرح برتن میں پھونک مارنے) سے منع فرمایا کرتے تھے۔“
یہ حدیث صحیح ہے۔