المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأطعمة والأشربة— کھانے پینے کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ آدَابِ الشرب باب: پینے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2429
[ حَدَّثَنَا عَمْرٌو ] ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُخَوَّلٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ الْإِبِلُ تَمُرُّ بِنَا ، وَنَحْنُ مُسْنَتُونَ وَهِيَ حُفَّلٌ ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : احْلِبْ وَاشْرَبْ وَدَعْ دَوَاعِيَ اللَّبَنِ .ترجمہ
سیدنا مخول رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! (مسافروں کے) اونٹ ہمارے پاس سے گزرتے ہیں جبکہ ہم سخت قحط زدہ اور فاقہ کشی کا شکار ہوتے ہیں اور ان اونٹوں کے تھن دودھ سے لبریز ہوتے ہیں (تو کیا ہم انہیں دوہ سکتے ہیں؟)“ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «احْلِبْ وَاشْرَبْ وَدَعْ دَوَاعِيَ اللَّبَنِ» ”تم (ان کا) دودھ نکال کر پی لو، لیکن تھنوں میں دودھ کو کھینچ لانے والی کچھ مقدار (باقی) چھوڑ دیا کرو۔“
اس حدیث کی سند میں محمد بن سلیمان بن مسمول نامی راوی ضعیف ہے، اور اسے امام بیہقی نے بھی اپنی سنن میں روایت کیا ہے۔