المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأطعمة والأشربة— کھانے پینے کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ آدَابِ الأكل باب: کھانے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2395
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : مَا أَكَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئًا إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً ثُمَّ جَلَسَ فَقَالَ : " أَنَا عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ .
2395 \ 2 - قَالَ : وَحَدَّثَنَا يَحْيَى - هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ - عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ مِثْلَهُ .ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے (پوری زندگی میں) صرف ایک مرتبہ ٹیک لگا کر کھانا تناول فرمایا تھا، پھر آپ ﷺ (فوراً سیدھے) بیٹھ گئے اور ارشاد فرمایا: «أَنَا عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ» ”میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔“
امام مسدد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمیں یحییٰ بن سعید نے زکریا کے واسطے سے عبد العزیز بن رفیع سے اسی کے مانند روایت بیان کی ہے۔