المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأطعمة والأشربة— کھانے پینے کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ آدَابِ الأكل باب: کھانے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2392
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقَشَّرَ الرُّطَبَةُ .ترجمہ
سیدنا ابوبکر بن عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ”تر و تازہ اور پکی ہوئی کھجور (رطب) کا چھلکا اتار کر کھانے سے منع فرمایا ہے۔“
یہ روایت مرسل ہے اور اس کی سند میں اسحاق بن یحییٰ نامی راوی جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہے، اسے امام حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند (بغیۃ الباحث: 602) میں روایت کیا ہے۔