المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الْمُؤَذِّنِينَ باب: مؤذنوں کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 237
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ أَهْلَ السَّمَاءِ لَا يَسْمَعُونَ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ إِلَّا الْأَذَانَ "
عُبَيْدُ اللهِ ضَعِيفٌ جِدًّا .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک آسمان والے (فرشتے) اہل زمین کی آوازوں میں سے اذان کے سوا کچھ نہیں سنتے۔“
اس کی سند میں موجود راوی عبید اللہ بن ولید نہایت ضعیف ہے۔