المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الذبائح— ذبائح اور جانور ذبح کرنے کے احکام کا بیان۔
بَابُ مَا يكره أكله باب: مکروہ کھانوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2354
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَمِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ .ترجمہ
ابن ابی عمر رحمہ اللہ نے فرمایا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ”ہر اس درندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے جو کچلیاں (نکیلے دانت) رکھتا ہو اور ہر اس پرندے (کے گوشت) سے بھی جو شکار کرنے والے پنجے (مخلب) رکھتا ہو۔“