المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الذبائح— ذبائح اور جانور ذبح کرنے کے احکام کا بیان۔
بَابُ مَا يكره أكله باب: مکروہ کھانوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2353
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ ، ثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ بَقَرَةً انْفَلَتَتْ عَلَى خَمْرٍ فَشَرِبَتْ [مِنْهُ] فَخَافُوا عَلَيْهَا فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : كُلُوا ، وَلَا بَأْسَ بِأَكْلِهَا .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک گائے چھوٹ کر شراب کے پاس چلی گئی اور اس میں سے پی لیا۔ تو لوگوں کو اس (گائے کے گوشت) کے بارے میں تشویش ہوئی اور وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا گوشت کھاؤ، اور اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔“