المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الذبائح— ذبائح اور جانور ذبح کرنے کے احکام کا بیان۔
بَابُ مَا يكره أكله باب: مکروہ کھانوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2345
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي سَلِيطٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي سَلِيطٍ - وَكَانَ بَدْرِيًّا - أَنَّهُ قَالَ : لَقَدْ أَتَانَا نَهْيُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الْحُمُرِ وَنَحْنُ بِخَيْبَرَ ، وَإِنَّ الْقُدُورَ لَتَفُورُ بِهَا ، فَكَفَأْنَاهَا عَلَى وُجُوهِهَا .ترجمہ
سیدنا ابوسلیط رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور آپ بدری صحابی تھے، انہوں نے فرمایا: ”ہمیں رسول اللہ ﷺ کا گدھوں کا گوشت کھانے سے ممانعت کا حکم اس وقت پہنچا جب ہم خیبر میں تھے، حالانکہ ہانڈیاں اس گوشت سے ابل رہی تھیں، تو ہم نے انہیں (یعنی ہانڈیوں کو) الٹا کر گرا دیا۔“