المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الذبائح— ذبائح اور جانور ذبح کرنے کے احکام کا بیان۔
بَابُ النحلة والذباب باب: شہد کی مکھی اور مکھی کا بیان۔
حدیث نمبر: 2335
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَ وَكَانَ مُجَاهِدٌ يَكْرَهُ قَتْلَ النَّحْلِ .
2335 \ 2 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ لَيْثٍ - هُوَ ابْنُ أَبِي سُلَيْمٍ - عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، مَرْفُوعًا مِثْلَهُ ، وَأُدْرِجُ : " قَالَ مُجَاهِدٌ " فِي الْخَبَرِ .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمام کی تمام مکھیاں جہنم میں ہوں گی، سوائے شہد کی مکھیوں کے۔“ اور مجاہد رحمہ اللہ شہد کی مکھیوں کو مارنا ناپسند کرتے تھے۔
ایک دوسری سند سے بھی اسی طرح مروی ہے، اور (اس سند میں بھی) ”قال مجاہد“ (مجاہد نے کہا) کا ٹکڑا روایت میں ہی مدرج (شامل) ہے۔