المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الذبائح— ذبائح اور جانور ذبح کرنے کے احکام کا بیان۔
بَابُ حل مَا ليس لَهُ ناب باب: ان جانوروں کی حلت کا بیان جن کے کچلی والے (شکاری) دانت نہیں ہوتے۔
حدیث نمبر: 2324
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ الْأَصَمِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَتْ مَيْمُونَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا : لَا آكُلُ مِنْ لَحْمٍ لَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں ایسے گوشت میں سے نہیں کھاؤں گی جس میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ کھایا ہو۔“