المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأضحية— قربانی کے احکام و مسائل کا بیان۔
باب (أحاديث 2286–2303) باب: (احادیث 2286 تا 2303)
حدیث نمبر: 2294
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ رَجُلٍ أَهْدَى بَقَرَةً ، أَيَبِيعُ جِلْدَهَا وَيَتَصَدَّقُ بِثَمَنِهِ ؟ قَالَ : لَا بَأْسَ بِهِ " .
صَحِيحٌ .ترجمہ
عقبہ بن صہبان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک ایسے شخص کے متعلق دریافت کیا جس نے ایک گائے (اللہ کی راہ میں) ہدیہ کی ہو، کیا اس کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ اس کی کھال فروخت کر دے اور اس کی قیمت صدقہ کر دے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔“
یہ حدیث صحیح ہے۔