المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأضحية— قربانی کے احکام و مسائل کا بیان۔
باب (أحاديث 2286–2303) باب: (احادیث 2286 تا 2303)
حدیث نمبر: 2295
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، رَفَعَهُ : إِذَا عَسُرَ عَلَيْكَ فِي الْأَضْحَى أَجَزَاكَ الْجَذَعُ مِنَ الضَّأْنِ .ترجمہ
ابوبکر نے کہا: ہم سے علی بن ہاشم نے، انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے ابو الزبیر سے، اور ان سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے مرفوعاً روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب عید الاضحیٰ کے موقع پر تمہارے لیے (قربانی کے لیے) جانور کا حصول مشکل ہو جائے تو (بھیڑ کا) جذعہ بھی تمہارے لیے کافی ہو گا (یعنی اس کی قربانی جائز ہو گی)۔“