المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأضحية— قربانی کے احکام و مسائل کا بیان۔
باب (أحاديث 2286–2303) باب: (احادیث 2286 تا 2303)
حدیث نمبر: 2287
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : كَانَ ابْنُ سِيرِينَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ يَكْرَهُ أَنْ يَأْخُذَ الرَّجُلُ مِنْ شَعَرِهِ ، حَتَّى كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَحْلِقَ الصِّبْيَانُ مِنَ الشَّعَرِ " .ترجمہ
مسدّد نے معتمر بن سلیمان سے روایت کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”جب (ذی الحجہ کا پہلا) عشرہ داخل ہوتا تو ابن سیرین (رحمہ اللہ) اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص اپنے بالوں یا ناخنوں میں سے کچھ کاٹے، حتیٰ کہ وہ اس بات کو بھی ناپسند کرتے تھے کہ بچے بھی اپنے بال کاٹیں یا مونڈوائیں۔“