المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأضحية— قربانی کے احکام و مسائل کا بیان۔
باب (أحاديث 2286–2303) باب: (احادیث 2286 تا 2303)
حدیث نمبر: 2288
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عِمَارَةَ بْنِ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبْشَانِ جَذَعَانِ أَمْلَحَانِ فَضَحَّى بِهِمَا .
2288 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ بِهِ .ترجمہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں دو ایسے مینڈھے بطور ہدیہ پیش کیے گئے جو ایک سال کی عمر کے (جذع) تھے اور سفید و سیاہ رنگوں کی آمیزش والے (چیترے) تھے، تو آپ ﷺ نے ان دونوں کی قربانی دی۔“
ابو یعلیٰ نے بھی (یہی حدیث) ابوبکر (ابن ابی شیبہ) سے اسی (سند) کے ساتھ روایت کی ہے۔