المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ اسْتِحْبَابِ إظهار النعمة إِذَا لَمْ يكن سرف أَوْ مخيلة باب: اسراف اور تکبر کے بغیر نعمت ظاہر کرنے کے استحباب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2219
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : " قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ ، يُحِبُّ أَنْ يَرَى [أَثَرَ] نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ .ترجمہ
امام ابویعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نہایت خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے، اور وہ پسند کرتا ہے کہ اپنی نعمت کا اثر اپنے بندے پر دیکھے۔“