المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب القضاء والشهادات— قضاء اور شہادتوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الزَّجْرِ عَنْ شَهَادَةِ الزور وعن كتمان شَهَادَةِ الحق باب: جھوٹی گواہی اور حق کی گواہی چھپانے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2204
وَقَالَ الْحَارِثُ [أَيْضًا] : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، ثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : مَنْ شَهِدَ شَهَادَةً اسْتَبَاحَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَوْ سَفَكَ بِهَا دَمَهُ ، فَقَدِ اسْتَوْجَبَ النَّارَ " .
2204 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، ثَنَا الْمُعْتَمِرُ بِهَذَا
وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ هُوَ الْقَوَارِيرِيُّ ، عَنْ مُعْتَمِرٍ ، مِثْلَهُ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص نے ایسی گواہی دی جس کے ذریعے کسی مسلمان کا مال ناحق ہڑپ کر لیا جائے یا اس کا خون ناحق بہایا جائے، تو اس نے (اپنے لیے) جہنم کو واجب کر لیا۔“
ابویعلیٰ نے فرمایا: ہمیں حسن نے حدیث بیان کی، ہمیں معتمر نے اسی روایت کے ساتھ حدیث بیان کی۔ اور ہمیں عبیداللہ بن عمر القواریری نے معتمر کے واسطے سے اسی کی مانند روایت کی۔