❮
❯
حدیث نمبر: 2172
( 97 ) تَقَدَّمَ كَثِيرٌ مِنْهُ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ وَالْإِمَارَةِ
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو السَّكْسَكِيُّ ، حَدَّثَنِي شُرَيْحُ بْنُ عُبَيْدٍ ، وَمُرِيحُ بْنُ مَسْرُوقٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : ( إِنَّ الْقَاضِيَ لَيَنْزِلُ فِي مَنْزِلَتِهِ فِي جَهَنَّمَ أَبْعَدَ مِنْ عَدَنٍ ) .
2172 \ 2 - وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا بَقِيَّةُ ، لَكِنْ قَالَ : عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَلَمْ يَذْكُرْ مُرِيحَ بْنَ مَسْرُوقٍ .
2172 \ 3 - وَكَذَا أَخْرَجَهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ سُوَيْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ بَقِيَّةَ بِهِ .
ترجمہ

۲۲ - (۹۷) اس کتاب کا کثیر حصہ پہلے ”کِتَابُ الْخِلَافَةِ وَالْإِمَارَةِ“ (خلافت و امارت کی کتاب) میں گزر چکا ہے۔
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ (ناانصاف) قاضی جہنم میں اپنے اس (گہرے) مقام پر جا گرے گا جو عَدَن سے بھی زیادہ دور ہے“۔
۲۱۷۲ \ ۱ - امام اسحاق نے اسے بقیہ بن ولید، انہوں نے صفوان بن عمرو، انہوں نے شریح بن عبید اور مریح بن مسروق کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
۲۱۷۲ \ ۲ - عبد نے اپنی سند میں یزید بن ہارون کے واسطے سے بقیہ سے روایت کیا ہے، مگر اس میں انہوں نے شریح بن عبید اور عبدالرحمن بن جبیر کا ذکر کیا ہے اور مریح بن مسروق کا نام نہیں لیا۔
۲۱۷۲ \ ۳ - اسی طرح اسے امام ابویعلیٰ نے سوید بن سعید کے واسطے سے بقیہ کی سند سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب القضاء والشهادات / حدیث: 2172
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف، مرسل
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :مرسل، إسناده ضعيف. »
«انفرد به المصنف من هذا الطريق»