المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الخلافة والإمارة— خلافت اور امارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الْإِمَامِ العادل وذم الجائر باب: عادل امام کی فضیلت اور ظالم کی مذمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2156
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنِ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا عَلَى عِصَابَةٍ وَفِي تِلْكَ الْعِصَابَةِ مَنْ هُوَ أَرْضَى لِلهِ مِنْهُ فَقَدْ خَانَ اللهَ وَخَانَ رَسُولَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَخَانَ [جَمِيعَ] الْمُؤْمِنِينَ " .
أَخْرَجَهُ الْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس کسی نے لوگوں کی کسی جَمَاعَت (گروہ) پر کسی شخص کو ذِمَّہ دَار مقرر کیا، حالانکہ اس جَمَاعَت میں کوئی ایسا فرد موجود تھا جو اللہ تَعَالٰی کے نزدیک اس سے زیادہ پَسَنْدِیدَہ (اور اہل) تھا، تو یقیناً اس نے اللہ تَعَالٰی، اس کے رَسُول ﷺ اور تمام مُؤْمِنِین کے ساتھ خیانت کی۔“
اسے اِمَام حَاکِمؒ نے اِبنِ لَہِیعَہ کے طَرِیق سے، انہوں نے یَزِید بن اَبِی حَبِیب سے اور انہوں نے عِکْرِمَہؒ سے تخریج کیا ہے۔