المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الخلافة والإمارة— خلافت اور امارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْحَثِّ عَلَى الطاعة وَأَنَّ الدين قد يؤيد بالفاجر باب: اطاعت کی ترغیب اور فاجر شخص کے ذریعے دین کی تائید ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2146
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ : إِنَّكُمْ قَدِ ابْتُلِيتُمْ بِذَا السُّلْطَانِ وَابْتُلِيَ بِكُمْ ، فَإِنْ عَدَلَ كَانَ لَهُ الْأَجْرُ ، وَكَانَ عَلَيْكُمُ الشُّكْرُ ، وَإِنْ جَارَ كَانَ عَلَيْهِ الْوِزْرُ ، وَعَلَيْكُمُ الصَّبْرُ " .
صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تمہیں اس حُکْمَرَانِ (سُلْطَان) کے ذریعے آزمائش میں ڈالا گیا ہے اور اسے تمہارے ذریعے آزمائش میں ڈالا گیا ہے؛ پس اگر وہ عَدْل و اِنْصَاف کرے تو اس کے لیے اَجْر و ثواب ہے اور تم پر شُکْر گزاری لازم ہے، اور اگر وہ ظُلْم و جَوْر کرے تو اس پر گناہ کا وَبَال ہوگا اور تمہارے ذمہ صَبْر کرنا لازم ہے۔“
صَحِیْح مَوْقُوْفٌ۔