المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الخلافة والإمارة— خلافت اور امارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الخلافة فِي قريش باب: خلافت کے قریش میں ہونے کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ : أَلَا إِنَّ الْأُمَرَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ ، أَلَا إِنَّ الْأُمَرَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ ، مَا أَقَامُوا بِثَلَاثٍ ، مَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا ، وَمَا عَاهَدُوا فَوَفَوْا ، وَمَا اسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا ، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ .سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن لوگوں کو خُطْبَہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”خبردار! بے شک حُکمران قُرَیش میں سے ہوں گے، سُنو! اُمَرَاء قُرَیش سے ہوں گے، جب تک وہ تین اوصاف پر قائم رہیں گے: جب وہ فیصلہ کریں تو عَدْل و انصاف کریں، جب کوئی عہد و پیمان کریں تو اسے پورا کریں، اور جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو وہ رحم دلی کا مظاہرہ کریں۔ پس ان (حکمرانوں) میں سے جو کوئی ایسا نہیں کرے گا، اس پر اللہ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہو گی۔“
اِمَام اَبُو یَعْلٰی رَحِمَہُ اللّٰہُ نے اس حدیث کو اپنی کتاب «مُسْنَدُ أَبِي يَعْلَى الْمَوْصِلِيِّ» میں روایت کیا ہے۔