المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الخلافة والإمارة— خلافت اور امارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الخلافة فِي قريش باب: خلافت کے قریش میں ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2104
وَبِهِ قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : حَلِيفُ الْقَوْمِ مِنْهُمْ ، وَابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ .ترجمہ
سابقہ سند سے ہی روایت سے ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کی مجلسِ مبارک میں بیٹھا ہوا تھا کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی قوم کا حَلِیْف (اتحادی و معاہدہ رکھنے والا) انہی میں سے شمار ہوتا ہے، اور کسی قوم کا بھانجا بھی انہی میں سے (محسوب) ہوتا ہے“۔
اس حدیث کو امام بخاریؒ نے اَلْأَدَبُ الْمُفْرَدُ میں روایت کیا ہے اور یہ روایت صَحِیْح ہے۔