المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ التَّرْهِيبِ مِنْ الفرار مِنْ الزحف باب: میدانِ کارزار میں دشمن کے مقابلے سے پیٹھ پھیر کر بھاگنے پر وارد ہونے والی وعید اور اس سے ڈرانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2022
( 87 ) حَدِيثُ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي ذَلِكَ يَأْتِي إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى فِي غَزْوَةِ أُحُدٍ .ترجمہ
”سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی اس معاملے میں حدیث کا تذکرہ «إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى» ”اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا“ غزوۂ احد کے بیان میں آئے گا۔“
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ التُّنُوخِيُّ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، قَالَ : إِنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوصِي بَعْضَ أَهْلِهِ ، قَالَ : وَلَا تَفِرَّ يَوْمَ الزَّحْفِ .ترجمہ
سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے اہل خانہ میں سے کسی کو وصیت فرماتے ہوئے سنا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اور تم (دشمن کے ساتھ مقابلے کے وقت) میدانِ جنگ سے ہرگز نہ بھاگنا۔“