المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ التَّرْغِيبِ فِي إعانة المجاهدين باب: مجاہدین کی اعانت اور ان کی مدد و نصرت کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 1958
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ : مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى فَقَدْ غَزَا ، وَمَنْ خَلَفَ غَازِيًا فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس کسی نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکلنے والے کسی غازی کا سامانِ سفر تیار کیا تو یقیناً اس نے بھی جہاد کیا، اور جس نے کسی غازی کے پیچھے اس کے اہل و عیال کی بہتر طور پر خبر گیری کی تو بلاشبہ اس نے بھی جہاد (کا اجر) حاصل کر لیا۔“