المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجهاد— جہاد کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ النِّيَّةِ فِي الجهاد باب: جہاد میں نیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1929
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ شَمِرٍ ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ صُوحَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ زَامِلَ بْنَ عَمْرٍو الْجُذَامِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ ذِي الْكَلَاعِ الْحِمْيَرِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ يَقُولُ : إِنَّمَا يُبْعَثُ الْمُقْتَتِلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى النِّيَّاتِ .ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بلاشبہ (دنیا میں) باہم برسرِ پیکار رہنے والے اور ایک دوسرے کے خلاف قتال کرنے والے لوگ قیامت کے روز اپنی اپنی نیتوں کے مطابق ہی (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے۔“