المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحدود— شرعی حدود کے احکام کا بیان۔
بَابُ حَدِّ السرقة باب: چوری کی شرعی حد کا بیان۔
حدیث نمبر: 1866
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ : أَنَّهُ أَتَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِغُلَامٍ لَهُ سَرَقَ ، قَالَ : إِنَّ هَذَا سَرَقَ مِرْآةً لِأَهْلِي ، وَهِيَ خَيْرٌ مِنْ سِتِّينَ دِرْهَمًا ، قَالَ : خَادِمُكُمْ أَخَذَ مَتَاعَكُمْ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عثمان بن الحضرمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں اپنا ایک غلام لے کر حاضر ہوئے جس نے چوری کی تھی، انہوں نے عرض کیا کہ اس غلام نے میرے گھر والوں کا ایک آئینہ چرایا ہے جس کی قیمت ساٹھ درہم سے بھی زیادہ ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (اس پر حدِ سرقہ جاری کرنے کے بجائے) فرمایا: ”تمہارے خادم نے تمہارا ہی سامان اٹھایا ہے۔“