المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوليمة— ولیمے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ النفقات باب: نان و نفقہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1759
وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ كَانَتْ لَهُ بِنْتَانِ ، أَوْ أُخْتَانِ ، أَوْ ذَوَاتَا قَرَابَةٍ ، فَأَنْفَقَ عَلَيْهِمَا حَتَّى يَكْفِيَهُمَا ، أَوْ يُغْنِيَهُمَا اللهُ تَعَالَى مِنْ فَضْلِهِ - كَانَتْ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ ".ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی دو بیٹیاں، یا دو بہنیں، یا دو (اسی طرح کی دیگر) قریبی رشتہ دار خواتین ہوں، پھر وہ ان پر (ان کی ضروریاتِ زندگی کے لیے) اس وقت تک خرچ کرے جب تک کہ وہ ان کے لیے کافی ہو جائے یا اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے انہیں غنی و بے نیاز کر دے، تو وہ (خواتین) اس کے لیے جہنم کی آگ سے آڑ بن جائیں گی۔“